World Affairs

6/recent/ticker-posts
Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.
Visit their website at: https://dusp.org/

Thank you,

Child Poverty In USA


 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میں غریب بچوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے لیکن تعلیم اور صحت کے شعبے میں بہتری آئی ہے
امریکہ کی ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے شائع کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی معاشی بحران کے سبب امریکہ میں غربت کی سطح میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد امریکہ میں غربت گزشتہ چالیس سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سنہ دو ہزار پانچ سے سنہ دو ہزار دس کے درمیان مزید چوبیس لاکھ بچے غربت کا شکار ہوئے ہیں اور امریکہ میں مجموعی طور پر ایک کروڑ ستاون لاکہ بچے غربت سے متاثر ہو رہے ہیں۔اسی بارے میں اینی ای کاسی فاؤنڈیشن کی جانب سے شائع کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنہ دو ہزار پانچ سے دو ہزار دس تک کے درمیان تقریباً پچیس لاکھ بچے غربت کا شکار ہوئے۔
...
ٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓChild Poverty In USA
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ میں معاشی بحران کے باعث غربت اور بے روزگاری کی شرح میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ امریکہ کی کمزور پڑتی معیشت کے آنے والی نسل پر منفی اثرات پڑیں گے۔
تنظیم کے مطابق ’واشنگٹن سے سمت تقریباً ہر ریاست میں ان بچوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جن کے والدین کے پاس مستقل روزگار نہیں ہے اور جن کے لیے مہنگائی کے سبب گھر چلانا مشکل ہے۔‘
حالانکہ تنظیم کا کہنا ہے کہ امریکہ میں تقریباً سبھی ریاستوں میں صحت اور تعلیم کے شعبے میں بہتری آئی ہے لیکن مہنگائی کے سبب غربت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
تنظيم کے چیف ایگزیکٹو پیٹرک میکارتھی نے صحافیوں کو بتایا ’سکولوں میں پہلے سے ہی غریب بچے خاص طور سے سیاح فام امریکی اور بھارتی نژاد امریکی بچے گورے امریکی بچوں کے مقابلے میں خود کو پیچھے محسوس کرتے ہیں۔‘
امریکی سرکار کے جاری کردہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ سنہ دو ہزار دس میں غربت کے شرح پندرہ اعشاریہ ایک فیصد تھی جو اب بڑھ کر پندرہ اعشاریہ سات فیصد کی شرح تک پہنچ گئی ہے۔
 

Enhanced by Zemanta

Post a Comment

0 Comments